سکریٹریٹ میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے تین اہم مسائل حسین ساگر کی صفائی۔ میٹرو ریل روٹس کی تبدیلی۔ اور سر کاری زمین قبضوں کو موضوع بنایا گیا۔ حسین ساگر جھیل کوآلودگی سے پاک کرنے کیلئے گنیش وسرجن کو حسین ساگر سے منتقلی پراتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔ بی جے پی نے ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے اندرا پارک میں گنیش کے مورتیوں کے وسرجن کیلئے اندرا پارک میں ونائک ساگر کے قیام کی تجویز کو قبول نہیں کیا۔ بی جے پی حسین ساگر میں ہی گنیش کے مورتیوں کا وسرجن کی حامی رہی۔ دوسری جانب مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی نے گنیش جلوس کو ڈی سنٹرلائز ۔غیر مرکوز کرنے یعنی مقامی محلوں میں ہی مورتیوں کا وسرجن کرنے کا مشورہ دیا۔ گنیش وسرجن کو ایک حساس معاملہ قرار دیتے ہوئے کانگریس اور تلگو دیشم نے اس معاملہ میں گنیش اتسو کمیٹی سے مشورہ کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعلی کے سی آر حسین ساگر کو آلودگی سے پاک کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی سیاحتی مرکز اور یہاں دنیا کا بلند ترین ٹاؤر بنا نا چاہتے ہیں۔ کل جماعتی اجلاس میں نے سرکاری زمین پر قابض غریب لوگوں کیلئے اسی سے ایک سو بیس گز کی زمین کو باقاعدہ بنانے کی تجویز پیش کی۔ مجلس کے فلور لیڈر اکبر اویسی نے کہا مجلس غریبوں کیلئے زمین کو باقاعدہ بنانے کی تائد کرتی ہے لیکن ساتھ میں وہ زمین کو باقاعدہ بنانے سے پہلے وقف بورڈ اور ہندو اوقاف سے این او سی حاصل کر نے کامشورہ دیا۔ اکبر اویسی نے کہا مجلس پرانے شہر میں میٹرو ریل کی مخالف نہیں ہے تاہم وہ روٹس کی تبدیلی چاہتی ہے ۔ اکبر اویسی نے بی جے پی کے الزام کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ میر عالم منڈی میں آر ٹی سی بس سروس ہے اور پرانے شہر میں ایم ایم ٹی ایس سروس بھی ہے۔ بی جے پی نے پرانے شہر میں میٹرو ریل کی روٹس کی تبدیلی کئے بغیر جاری رکھنے کا مشورہ دیا تاہم مجلس نے مذہبی مقامات کے پیش نظر میٹرو ریل کو متبادل راستہ روٹ کی تجویز پیش کی۔
تلنگانہ حکومت نے وقف زمینوں پر قابض پرائیوٹ کمپنیوں سے حاصل ہونے والے کرایہ کو حکو مت اور وقف بورڈ میں تقسیم کرنے کی تجویز پیش کی تاہم اکبر اویسی نے اس کی مخالفت کی۔ اکبر اویسی نے کہا وقف جائیدادوں اوراراضیات کے معاملہ میں حکومت کو مذہبی رہنماؤں کے ساتھ اجلاس بلانا چاہیئے۔ منگل 9 دسمبر کے روز ہونے والے اجلاس میں میٹرو اور حسین ساگر میں گنیش وسرجن کے موضوع پر اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا اور اگلا اجلاس سولہ دسمبر کو طلب کرنے کا اعلان کیا گیا
#Must #Read & Keep #Sharing..
Read More at: www.kirakclips.blogspot.in
Subscribe at: www.youtube.com/salman96188
Like us at: www.fb.com/aimimnewhafeezpet

No comments:
Post a Comment